خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہمیں معلوم ہے سوئٹزرلینڈ کن سرجریز اور کن بینک اکاونٹس

کیلئے مشہور ہے،مسرت جمشید چیمہ کا مریم نواز کی جنیوا روانگی پر ردعمل
لاہور(پی پی آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مریم اورنگزیب کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ ہمیں معلوم ہے سوئٹزرلینڈ کن سرجریز اور کن بینک اکاونٹس کیلئے مشہور ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مسرت جمشیدچیمہ نے کہاکہ مریم صفدر نامعلوم سرجری کروانے کیلئے پہلے لندن گئیں اور اب ایک اور سرجری کروانے سوئٹزرلینڈ جا رہی ہیں،ہمیں معلوم ہے سوئٹزرلینڈ کن سرجریز اور کن بینک اکاونٹس کیلئے مشہور ہے، بھگوڑوں کا یہ خاندان پاکستان کو اپنی ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، لیکن آج تک اس وطن سے مخلص نہیں ہو سکا۔ایک اور ٹوئٹ میں مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ انہوں نے پاکستان میں بھی ایک ہسپتال بنایا لیکن وہاں سے بھی علاج نہیں کروا سکتے، پچھلے 40 سال کسی نا کسی صورت میں اقتدار کے مزے لینے کے باعث فرعونیت اس خاندان کے سر پر سوار ہو چکی،ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ اب جب بھی الیکشن ہوں گے عوام انہیں دوبارہ زمین پر لائیگی، اس ملک پر حکمرانی اس ٹھگنی کا خواب ہی رہیگا۔