خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے: حافظ حمد اللہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیں یا نہ لیں وہ دونوں صورتوں میں وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے، عمران خان کی جانب سے 9 جنوری کو اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان صرف خبر ہی رہے گی۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ تو ئٹر پر اپنے پیغام میں جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ شنید ہے کہ عمران خان نے جڑواں شہر کے مکین سے ملنے کی کوشش کی مگر وہاں سے نمبر بند یا مصروف ملا، اب خان صاحب کے لئے نہ کال آئے گی اور نہ پہاڑی کمک۔عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے حوالے سے ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی فارنزک رپورٹ سے ثابت ہوا کہ خان صاحب کو ایک گولی بھی نہیں لگی، اس رپورٹ سے عمران خان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا اور ان کا بیانیہ ایک بار پھر جھوٹا نکلا۔حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ قانون میں فواد چودھری کی پریس کانفرنس نہیں بلکہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ قابل قبول ہے،رپورٹ میں عمران اسماعیل کی شلوار میں سے نکلی ہوئی چار گولیوں کا بھی کوئی ذکر نہیں ہے،پتہ نہیں گولیاں ڈسپرین کی تھیں یا پیناڈول کی؟۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے میں ان کی جان لینے کی کوشش کی گئی، تحقیقات سے ثابت ہوا کہ عمران خان پر تین حملہ آور قاتلانہ حملے کی کوشش میں شامل تھے۔