خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پارہ 9 ڈگری تک گرگیا، سرد ہواؤں کا راج

کرا چی(پی پی آ ئی)کراچی میں جمعرات کے روز درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ شہر میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا، میٹ آفس کے مطابق آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی اضلاع میں شدید سرد اور بعض مقامات پرصبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، مری،گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہے گا، جب کہ لاہور، شیخوپورہ،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد، سرگودھا، اوکاڑہ میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بلوچستان کے بالائی اضلا ع میں شدید سرد رہے گا،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا،کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔