خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ممنوعہ فنڈنگ کیس عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

عمران خان ہر صورت تفتیشی افسر کے روبرو پیش ہوں:عدالت
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے عمران خان سے زمان پارک کے گھر میں ہی تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے ان سے زمان پارک لاہور میں تفتیش کرنے کی استدعا کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تفتیش کرنا تفتیشی افسر کا کام ہے،عدالت کوئی ہدایت نہیں دے گی، تفتیشی افسر جیسے اور جہاں چاہے تفتیش کرے، مداخلت نہیں کریں گے۔ عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 31 جنوری تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔عدالت نے عمران خان کے وکیل کی عمران خان سے زمان پارک میں تفتیش کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عمران خان ہر صورت تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوں۔