عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں فرق،حوالہ ہنڈی کاروبارعروج پر بینک شہریوں کو ڈالر 250 روپے میں بیچنے لگے، سرکاری ریٹ نظر انداز انٹربینک نرخوں اور بینکوں کے ریٹ میں فرق 24 روپے سے تجاوز کرگیا

کراچی (پی پی آئی)پاکستان کے کمرشل بینکوں کے صارفین نے شکایت کی ہے کہ حالیہ بینک ٹرانزیکشن کے دوران بینکوں نے انہیں ڈالر 250 روپے سے زائد کے ریٹ پر فروخت کیے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق فارن کرنسی ٹرانزیکشنز کے لیے انٹرنیٹ بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں فرق 24 روپے سے تجاوز کر گیا ہے اور بینک صارفین کو اوپن مارکیٹ ریٹ پر ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق اس وقت انٹربینک ریٹ 226 روپے 94 پیسے ہے۔ اگر بیرون ملک سے کوئی آپ کو رقم بھیجے تو بینک اسی ریٹ کے حساب سے آپ کو پاکستانی روپے میں رقم فراہم کریں گے۔ جب کہ بینک کے چارجز اس کے علاوہ ہیں۔ دوسری جانب اگر آپ نے پاکستان سے باہر کوئی ادائیگی کرنی ہے جو کہ ظاہر ہے ڈالر میں ہوگی تو آپ کے پاکستانی روپے والے اکاؤنٹ سے کٹوتی 250 روپے سے زائد کے حساب سے ہوگی۔ اس 24 روپے سے زائد کے فرق پر لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔