عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ایدھی کے نام سے منسوب بس سروس میں معذور، بزرگ مسافر بڑی سہولت سے محروم سروس کے4 اسٹیشنوں پر نصب 8 لفٹس اور خود کار سیڑھیاں تاحال آپریشنل نہیں کی جاسکی

یومیہ مسافروں کی گنجائش 30 ہزار،کم سہولتوں کے باعث یہ تعداد4 ہزار سے بڑھ نہیں سکی
کراچی (پی پی آئی)سندھ حکومت کی جانب سے معروف سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب اورنج بس سروس میں معذور اور بزرگ مسافر بڑی سہولت سے محروم ہیں۔پی پی آئی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے معروف سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب اورنج لائن بس سروس گزشتہ سال شروع کی گئی تھی تاہم کئی ماہ گزر جانے کے باوجود اس سروس سے سفر کرنے والے بزرگ، معذور ودیگر مسافر ایک بڑی سہولت سے محروم ہیں۔مذکورہ بس سروس چل تو رہی ہے لیکن اس سروس کے چاروں اسٹیشنز پر نصب 8 لفٹس اور خود کار سیڑھیاں تاحال آپریشنل نہیں کی جاسکی ہیں جس کے باعث اس سروس سے سفر کرنے والے مسافروں بالخصوص معذور اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشنل ہونے سے قبل ہی ایدھی لائن بس منصوبے کی لفٹس اور خودکار سیڑھیوں کا سامان چوری کرلیا گیا تھا۔ جس کے بعد سندھ حکومت نے سامان لانا تھا جو التوا کا شکار ہے۔اس حوالے سے سندھ انفرا اسٹرکچر کمپنی لمیٹیڈ کا کہنا ہے کہ مطلوبہ سامان ملنے کے بعد ہی لفٹس اور خودکار سیڑھیاں چل سکیں گی۔واضح رہے کہ 3 ارب سے زائد لاگت کے اس سفری منصوبے کو شروع ہوئے تین ماہ گزر چکے ہیں۔ اس سروس کی یومیہ مسافروں کی گنجائش 30 ہزار سے تاہم سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث مسافر اس کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں جس کے باعث اس کی یومیہ مسافروں کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ نہیں سکی ہے۔