رحیم یار خان (پی پی آئی) رحیم یار خان میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ سامنے آگئی۔پی پی آئی کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ رپورٹس کے مطابق گردن توڑ بخار ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی موت کی وجہ بنا۔ متاثرہ آبادی اور ملحقہ علاقوں میں خون کے نمونے اور رہائشی افراد کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ خوراک، پانی اور خون کے نمونے حاصل کرکے مزید تشخیص کیلئے لیب بھجوائے جارہے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ٹیمیں علاقے میں اقدامات کر رہی ہیں۔
Next Post
بلوچستان کے پشتون اکثریتی علاقوں نیز اٹک اور میانوالی پر مشتمل پشتونخوا کے نام سے ایک اور نئے صوبہ بن کا مطالبہ
Thu Jan 5 , 2023
کوئٹہ(پی پی آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) سے حال ہی میں خارج کئے گئے راکین نے خود کو اس کاوارث قرار دیا ہے۔ دوسری جانب انہی اراکین نے بلوچستان کے پشتون اکثریتی علاقوں نیز خیبرپختونخوا، اٹک اور میانوالی تک پشتونخوا کے نام سے ایک نیا صوبہ بنانے کا […]
