برانڈ نیو بچہ؟ وزیراعظم آزاد کشمیرکا انوکھا سوال مذاق بن گیا

مظفرآ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس اپنے ایک انوکھے سوال کے باعث سوشل میڈیا پرچھائے ہوئے ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے گزشتہ وز میرپور کے ڈی ایچ کیو اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے موقع پر تنویر الیاس زچہ بچہ وارڈ میں گئے تو خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”ہی جو بچہ پیدا ہوا یہ نیا پیدا ہوا ہے؟، آپ کو کیا لگتا ہے؟“، جس پر وہاں موجود افراد ایک دوسرے کا چہرہ دیکھنے لگے۔تنویرالیاس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین کی رگ ظرافت بھی پھڑک اٹھی۔
بیشتر نے اپنے تبصروں میں انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن بڑی تعداد میں صارفین نے محظوظ ہوتے ہوئے سوالات اٹھائے کہ کیا پرانا بچہ بھی پیدا ہوتا ہے؟۔کسی نے ’نئی پیکنگ میں پرانا بچہ‘ تو کسی نے اس نومولود کو فریج کی پراڈکٹ قراردے دیا۔

Next Post

پاکستان اور یواے ای کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالرسے بڑھنے کی توقع ہے:پاکستانی سفیر

Fri Jan 6 , 2023
دبئی(پی پی آ ئی) متحدہ عرب امارات (یواے ای) میں تعینات پاکستانی سفیر سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یواے ای کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم 10ارب 60 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ ذرا ئع کے مطابق فیصل نیازترمذی نے کہا کہ […]