کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارت فوجی مبصرین گروپ کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ/سری نگر(پی پی آئی) اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی نگرانی کیلئے تعینات عالمی ادارے کے فوجی مبصرین گروپ کے کام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے جس سے گروپ کی امن کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین گروپ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت گروپ کو کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت نہیں دے رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجی مبصرین اور بین الاقوامی عملے کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سفر کے لیے ویزا حاصل کرنے میں طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے،بھارت نے گروپ کو صرف 11 فیلڈ اسٹیشن قائم کرنے پر مجبور کیا،بھارت کی طرف سے عائد کی جانے والی ان پابندیوں کی وجہ سے گروپ کے آپریشنل اخراجات بڑھ گئے ہیں نیز بھارت نے مارچ 2020 میں جموں اور سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری کراسنگ پوائنٹ کو بند کر دیا تھا جس سے مبصرین گروپ کو جموں میں اپنے فیلڈ سٹیشنوں تک پہنچنے کے لیے واگھا بارڈر سے زیادہ لمبا راستہ استعمال کرنا پڑا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے فیلڈ اسٹیشنوں میں اپنے فرائض انجام دینے والے فوجی مبصرین کو لاجسٹک اور راشن کی بلامعاوضہ سہولیات بھی بند کر دی ہیں اور 2013 سے اس نے رہائش اور کھانے کے راشن کی سہولیات کے عوض ہر ماہ عالمی ادارے سے لاکھوں روپے حاصل کر لیے ہیں۔