سندھ کیلئے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری

کراچی(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، کابینہ نے پاکستان ایگری کلچر اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) سے 3 لاکھ ٹن گندم خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ فروری سے گندم خریداری کی تیاری شروع کریں، صوبے کے لیے 3 لاکھ گندم کی خریداری کا ذخیرہ نئی فصل کی بوائی تک ہوگا، وقت پر گندم خریدنے سے ہی ہدف پورا کر پائیں گے۔اجلاس میں منشیات کی روک تھام سے متعلق ایجنڈے پر بھی بحث کی گئی، کابینہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے ساتھ منشیات بحالی کے 4 مراکز چلانے کے معاہدے کی توثیق کردی۔اجلاس میں کابینہ نے کراچی کو منشیات سے پاک کرنے کے عزم کو دہرایا۔

Next Post

وزیر اعظم اتوار کو جنیوا کیلئے روانہ ہوں گے

Fri Jan 6 , 2023
وزیراعظم شہبازشریف کی مشاورت سے جنیوا کانفرنس کا ایجنڈا تیار اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف کی مشاورت سے جنیوا کانفرنس کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو جنیوا کے لیے روانہ ہوں گے اور بڑے سرکاری وفد کے ہمراہ جنیوا کانفرنس میں شرکت کریں […]