وزیر اعظم اتوار کو جنیوا کیلئے روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہبازشریف کی مشاورت سے جنیوا کانفرنس کا ایجنڈا تیار
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف کی مشاورت سے جنیوا کانفرنس کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو جنیوا کے لیے روانہ ہوں گے اور بڑے سرکاری وفد کے ہمراہ جنیوا کانفرنس میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ خزانہ، پلاننگ، اطلاعات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزرا کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کی مشاورت سے جنیوا کانفرنس کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان سیلاب کی صورتحال اور نقصانات کا معاملہ کانفرنس میں رکھیگا، اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے فنڈز کا مطالبہ کیا جائے گا۔پاکستان کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کی مدد کے لیے فنڈز کا مطالبہ کرے گا، اور موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آنے والے ممالک کے مسائل عالمی برادری کے سامنے رکھے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی جنیوا میں سرکاری مصروفیات کے ساتھ ساتھ سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

Next Post

مریم نواز کے گلے کی کامیاب سرجری کے بعد روبہ صحت

Sat Jan 7 , 2023
جینیوا (پی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز گلے کی کامیاب سرجری کے بعد جینیوا میں روبہ صحت ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مریم اورنگزیب نیسماجی رابطہ کی ویب سائیٹ پر ٹوئٹ میں بتایا کہ الحمداللہ، مسلم لیگ(ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف خیریت […]