بی جے پی کشمیری ہندؤں اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈال رہی ہے: محبوبہ مفتی

اننت ناگ (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں راجوری دہشت گردانہ حملے کے بعد ولیج ڈیفنس کمیٹی کے ارکان اور سابق فوجیوں کو اسلحہ کی فراہمی کی اسکیم کی پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کشمیری ہندؤں اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈال رہی ہے اور یہ بھی کہ یہ مسئلہ کا حل نہیں۔اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں اپنے والد مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار پر حاضری کے بعد محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بات عیاں ہے کہ بی جے پی جموں کشمیر میں صورتحال کو قابو کرنے میں ناکام رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کشمیر میں مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک منظم پالیسی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجوری حملے کی آڑ میں لوگوں کو اسلحہ فراہم کرنا اور سیکورٹی افواج کی مزید تعیناتی سے بی جے پی اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتی ہے۔

Next Post

پاکستان میں ترکی کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی ضرورت ہے: ایوپ یلدرم

Fri Jan 6 , 2023
کمرشل اتاشی کا دورہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب کراچی (پی پی آئی)جمہوریہ ترکیہ کے کمرشل اتاشی ایوپ یلدرم نے کہا ہے کہ کئی ترکش کمپنیوں نے پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں تقریباً 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے لیکن […]