پاکستان میں ترکی کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کی ضرورت ہے: ایوپ یلدرم

کمرشل اتاشی کا دورہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اجلاس سے خطاب
کراچی (پی پی آئی)جمہوریہ ترکیہ کے کمرشل اتاشی ایوپ یلدرم نے کہا ہے کہ کئی ترکش کمپنیوں نے پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں تقریباً 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے کیونکہ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے باالخصوص میری ٹائم، ہاسپیٹلٹی اور دیگر ممکنہ شعبوں میں ترکیہ کی مزید سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔ڈاؤلینس جسے ترکیہ کی ایک کمپنی آرسیلک نے خرید لیا تھا اس نے اکیلے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ دیگر ترکش کمپنیوں نے بھی یہاں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور حال ہی میں ایک اور ترکش کمپنی نے پاکستان کے ایک خصوصی اقتصادی زون میں اپنا ٹیکسٹائل ایسیسریز یونٹ کھولا ہے جہاں ٹیکس چھوٹ سمیت بہت سے فوائد، مراعات اور تمام مطلوبہ انفراسٹرکچر میسر ہے۔ہمیں ترکش سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے لہٰذا میں ہمیشہ ترکیہ کے نجی شعبے کو پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، سینئر نائب صدر توصیف احمد، نائب صدر محمد حارث اگر، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی ضیاء العارفین اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین موجود بھی شریک تھے۔پی پی آئی کے مطابق ترکیہ کے کمرشل اتاشی نے مزید کہا کہ جب بھی ترکیہ یا پاکستان کو ضرورت پڑتی ہے تو دونوں ایک دوسرے کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔ قبل ازیں صدر کے سی سی آئی محمد طارق یوسف نے ترکش کمرشل اتاشی کا خیرمقدم کیا۔

Next Post

10 سالہ معاشی منصوبہ کی تیاری احسن ہے، خیر مقدم کرتے ہیں:فراز الرحمان

Fri Jan 6 , 2023
پیٹرولیم پر لیوی سے مہنگائی بڑھے گی، تاجروں وصنعتکاروں سے مشاورت لازمی ہے کراچی (پی پی آئی) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان نے حکومت کی جانب سے 10 سالہ معاشی منصوبے کی تیاری کا خیر مقدم کیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں […]