آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

10 سالہ معاشی منصوبہ کی تیاری احسن ہے، خیر مقدم کرتے ہیں:فراز الرحمان

پیٹرولیم پر لیوی سے مہنگائی بڑھے گی، تاجروں وصنعتکاروں سے مشاورت لازمی ہے
کراچی (پی پی آئی) کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر فراز الرحمان نے حکومت کی جانب سے 10 سالہ معاشی منصوبے کی تیاری کا خیر مقدم کیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکاروں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ حکومت 10 سالہ معاشی پالیسی یا میثاق معیشت مرتب کرے تاہم اس فیصلے میں اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت لازمی کی جائے۔ معاشی منصوبے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صدر کاٹی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 100 روپے لیٹر کرنے سے مہنگائی میں بہت اضافہ ہوگا، جس کی عوام اور بزنس کمیونٹی متحمل نہیں ہوسکتی۔ فراز الرحمان نے کہا کہ تاجروں اور بزنس کمیونٹی پر اضافی ٹیکس عائد کرنے سے پہلے حکومت بزنس کمیونٹی سے مشاورت کرتے تاکہ تباہی کے دہانے پر پہنچتی صنعت پر اضافی ٹیکس مزید نقصان دہ ثابت نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ مثبت اقدام ہے اس سلسلے میں حکومت دوست ممالک سے رابطہ کرے اور خاص طور پر آئی ایم ایف سے مزاکرات کی راہ ہموار کی جائے تاکہ فوری طور پر موجود زرمبادلہ کی قلت کو دور کیا جائے۔ فراز الرحمان نے حکومت سے اپیل کی کہ فیصلہ سازی سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کی بنیاد پر پالیسی مرتب کی جائے تاکہ معیشت کو مستحکم کرنے میں ہر کوئی اپنا کردار ادا کر سکے۔