شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی انتہا پسندوں کو بے نظیر بھٹو کا خوف

بھارت میں بینظیر بھٹو کے پوسٹرز لگنے پربی جے پی تلملا اْٹھی
نئی دہلی(پی پی آ ئی)بھارتی انتہا پسندوں سے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر بھی برداشت نہ ہو سکی، اس پر بھی مودی سرکار کے وزیروں سے نفرت انگیز بیانات دینا شروع کر دئیے۔آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن، جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی خواتین کی شاخ ہے، نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر کو اپنی آنے والی قومی کانفرنس کے سرورق کے طور پر استعمال کیا ہے۔تنظیم کی جانب سے ترواننت پورم میں پیلام شہید منڈپ کو بھی بینظیر بھٹو اسکوائر کا نام دیا گیا ہے۔ایڈوا کانفرنس کے لیے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی تصویر والے بڑے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں، بے نظیر بھٹو کی تصویر کے آگے لکھے گئے متن میں بتایا گیا ہے کہ ’پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو ہارورڈ یونیورسٹی سمیت 9 یونیورسٹیوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی تھی۔‘ جبکہ نیچے بے نظیر بھٹو اسکوائر کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔یہ کانفرنس 6 سے 9 جنوری تک منعقد ہونے والی ہے۔لیکن دوسری جانب اس ایک تصویر نے انتہا پسندوں کو آگ لگا دی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی کیرالہ اکائی کے ترجمان سندیپ وچاسپتی نے ٹویٹر پر کمیونسٹ پارٹی کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا ہے۔انہوں نے بے نظیر کی تصویر لگانے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے اندر چھپے خطرے اور غداروں کو اچھے سے پہچان لیں۔