غریب ایڑیاں رگڑرہاہے،77وزراموج میلہ کررہے ہیں: شیخ رشید

را ولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے پاکستانی سیاست میں 100دن اہم قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ فن گداگری میں حکومت کاکوئی مقابلہ نہیں کرسکتا،حکومت غلامی کاکرداراداکرنے کیلئے تیارہو گئی۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں غریب ایڑیاں رگڑرہاہے،77وزراموج میلہ کررہے ہیں، اپنے ڈالرلانے کے بجا ئے یہ ڈارکولے آئے،اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں یاباہرآتے ہیں فیصلہ عمران خان کاہوگاالیکشن ہرقیمت پر ہوں گے۔

Next Post

پرویزالٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Sat Jan 7 , 2023
لاہور(پی پی آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزیز الٰہی کو بطور وزیر اعلیٰ ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس عابد عزیز کی سربراہی میں 11 جنوری کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز […]