شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انجمن اوقاف جامع مسجد کا میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی شدید مذمت

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05اگست 2019کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخ کے بعد سے میر واعظ عمر فاروق مسلسل گھر میں نظربند ہیں۔ انجمن نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسلسل نظربندی کی وجہ سے میر واعظ دعوت و تبلیغ اور اصلاح معاشرہ کا اپنی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پارہے ہیں اورجموں وکشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ اور رشدو ہدایت کے عظیم مرکز جامع مسجد سرینگر کے منبر و محراب گزشتہ ساڑھے تین سال سے مسلسل خاموش ہیں۔انجمن نے کہا کہ قابض حکام کے اس غیر اسلامی طرز عمل کی وجہ سے کشمیری عوام بڑی تعداد جو پابندی سے جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آتے ہیں انہیں مسلسل مایوس لوٹنا پڑا جس سے عوام کی بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہو رہا ہے جو حد درجہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔دوسری جا نب جامع مسجد کے بزرگ خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے بھی میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پرشدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 176 واں جمعتہ المبارک تھا جب میرواعظ کشمیر کو نہ تو نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی۔