ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج جاری، حد نگاہ صفر، اہم شاہراہیں بند

لاہور(پی پی آئی) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج جا ری ہے جس کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کیلئے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن، موٹروے ایم تھری کو فیض پور سے درخانہ اور موٹرے وے ایم فور کو ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ترجمان موٹرویز نے بتایا کہ موٹر وے ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر جبکہ موٹر وے ایم الیون بھی لاہور سے سمبڑیال تک دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث سفر کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں وہاڑی، پاکپتن، بہاولنگر،چشتیاں، پیر محل، منچن آباد اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔