سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی اور ق لیگ یکجان دو قالب ہیں: پر ویز الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پر ویز الٰہی نے ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقاتیں کی ہیں،اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان نے دباؤ اور ترغیب کے سامنے ڈٹ کر تاریخ رقم کردی۔ چوہدری پر ویز الٰہی نے کہا کہ سوداگر ناکام ہوئے، آئین اور قانون، حق و سچ کی فتح ہوئی، پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ قائد اعظم یکجان اور دو قالب ہیں، عوام نے جھوٹے شیروں کو دم دبا کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ پنجاب کے ہر علاقے کے عوام کو ترقی کے سفر میں شریک کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی مختصر وقت میں مثالی کارکردگی کھلی کتاب کی مانند ہے۔