کاروباری ہفتے کا پہلا روز، انٹر بینک میں ڈالر39 پیسے مہنگا

ا سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی، ہنڈرڈ انڈیکس کمی کے بعد نچلی سطح پر
کراچی (پی پی آئی) کاروباری ہفتے کے آغاز پرہی انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔پی پی آئی کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر39 پیسے مہنگاہو گیا،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر228.54 روپے ہو گئی, دوسری جانب پاکستان ا سٹاک ایکس چینج میں بھی مندی کا رجحان سامنے آیا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 100سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 40 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

Next Post

کراچی میں انڈے320روپے درجن فروخت

Mon Jan 16 , 2023
کراچی (پی پی آئی)کراچی میں مرغی کا گوشت 630 روپے میں فروخت ہونے لگا ہے،پی پی آئی کے مطابق زندہ مرغی 10 روپے اضافے سے 380 روپے کلو ہوگئی ہے جبکہ انڈے320روپے درجن کے حساب سے فروخت ہورہے ہیں۔