خام مال کی کمی کے باعث پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور(پی پی آ ئی)خام مال کی کمی کے باعث پنجاب میں صنعتی بحران شدت اختیار کر گیا، گزشتہ 4 ماہ میں ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت سینکڑوں پروڈکشن یونٹس بند اور ہزاروں لوگوں کے بیروزگار ہونے کی اطلاعات ہیں۔تیزی سے گرتے ہوئے زر مبادلہ کے ذخائر کے باعث لیٹرز آف کریڈٹ نہ کھلنے سے پنجاب کا درآمدی شعبہ بحرانی کیفیت میں ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور کا کہنا ہے کہ صرف ایس ایم ایس سیکٹر میں آٹو پارٹس بنانے والے 300 یونٹس بند ہو چکے ہیں۔صدر ایل سی سی آئی کے مطابق فلڈز میں کپاس کی فصل تباہ ہونے سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو کاٹن امپورٹ کرنی ہے مگر بینک ایل سیز نہیں کھول رہے، حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل نکالنا ہو گا۔کاروباری طبقے نے خبر دار کیا ہے کہ صنعتوں کی بندش سے وسیع پیمانے پر بیروزگاری پھیل رہی ہے۔

Next Post

کشمیر کی شناخت،وحدت اور ہم آہنگی کو قائم و دائم رکھنا ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے:فاروق عبداللہ

Tue Jan 17 , 2023
سری نگر(پی پی آئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ فسطائی بھارتی حکومت روزاول سے ہی جموں و کشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کے درپے رہی ہے اور موجودہ دور میں ان مذموم کوششوں میں تیزی […]