کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کی مودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش متحدہ عرب امارات بھارت کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے: شہباز شریف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کشمیر اور دیگراہم تنازعات پرسنجیدگی سے بات کریں، بھارت میں اقلیتوں کونشانہ بنانے کا عمل رکنا چاہئے، یو اے ای پاکستان اور بھارت کو قریب لانے میں مدد کرسکتا ہے۔عرب ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات کی طرح پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات سینکڑوں سال پرانے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ان کا دورہ متحدہ عرب امارات انتہائی کامیاب رہا ہے، متحدہ عرب امارات میرا اور لاکھوں پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے اور اس کے پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہیں۔وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے انھوں نے متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ وہ انڈیا اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو جو معاشی چیلنج درپیش ہیں وہ کسی طور پر بھی خلیجی ممالک کی مدد کے بغیر حل نہیں ہو سکتے تھے، ان ممالک کی جانب سے پاکستان کی بھرپور مدد کی گئی ہے، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک نے بھرپور مدد کی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، یہ بند ہونی چاہئیں اور دنیا کو یہ پیغام جانا چاہیئے کہ بھارت بات چیت پر تیار ہے، ہم مکمل طور پر بات چیت کے لئے تیار ہیں، کشمیریوں کو ملنے والے حقوق یکطرفہ طور پر 5 اگست 2019کے اقدام سے ختم کر دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ میرا بھارتی قیادت کو یہ پیغام ہے کہ تنازعات ختم کرکے ہم اپنے وسائل کو ہتھیاروں کی دوڑ کی بجائے غربت، بے روزگاری کے خاتمہ، صحت اور تعلیم کی مثالی سہولیات کیلئے استعمال میں لا سکتے ہیں، دونوں ممالک جوہری طاقتیں ہیں، میں نے محمد بن زید سے یہ استدعا کی کہ وہ اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، ہم خلوص دل کے ساتھ بھارت کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔