کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری، کے پی اسمبلی کی ممکنہ تحلیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(پی پی آئی)پنجاب اسمبلی تحلیل کی سمری اور کے پی اسمبلی کی ممکنہ تحلیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے پہلے کسی قسم کا عوامی ریفرنڈم نہیں کرایاگیا،اسمبلی تحلیل کیلئے بھجوائی گئی سمری میں کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی،وجوہات بیان کئے بغیر اسمبلی کی تحلیل کیلئے بھجوائی گئی سمری کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا مزید کہناتھا کہ آئین کے مطابق اسمبلیوں کی مدت5 سال ہے،پنجاب، کے پی اسمبلیوں کی تحلیل عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے،سیاسی مقاصد کیلئے اسمبلی تحلیل سے ملک کے خزانے پر بوجھ پڑے گا۔شہری شوکت راشد کی درخواست میں سیکرٹری و پارلیمانی امور اور تحریک انصاف کو فریق بنایاگیا،سیکرٹری اسٹیبلمشنٹ ڈویڑن، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو بھی فریق بنایا گیا،چیف سیکرٹری پنجاب، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی فریق بنایا گیا۔