کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کشمیر کی آئینی حیثیت کی بحالی تک انڈیا سے مذاکرات نہیں ہو سکتے: وزیراعظم آفس کی وضاحت

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف کے ’العریبیہ‘ نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو کے بعد وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے وضاحت کی ہے انڈیا اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا آغاز صرف اْسی وقت ہو سکتا جب انڈیا پانچ اگست 2019 کوبھارت کے زیر قبضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے اقدام کو واپس نہیں لیتا۔وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ’وزیر اعظم پاکستان آن ریکارڈ متعدد مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ (انڈیا اور پاکستان کے درمیان) بات چیت تبھی ممکن ہو سکتی ہے جب انڈیا پانچ اگست 2019 کے اٹھائے گئے اپنے غیر قانونی اقدام کو واپس لے۔ اس اقدام کی منسوخی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔