کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے: مصدق ملک

اسلام آ باد(پی پی آئی) وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے اجلاس کے دوران وقفہ سوالات پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ گیس کی رائلٹی اور سرچارج فارمولے کے تحت دیتے ہیں۔وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک میں مجموعی طور پر 3200 ملین کیوبک فٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہوتی ہے جس میں سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آتی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ 700ایم ایم سی ایف ڈی براہ راست بجلی کے کارخانوں کو جاتی ہے، چولہے جلانے کے لئے ملک میں 1400ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے، رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی، گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے، عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے، مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔