مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کسی دہشتگرد گروپ کو برداشت نہیں کیا جائے گا: بلاول بھٹو

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق سابق حکومت کی پالیسی کو غلط قرار دے دیا۔الجزیرہ کو انٹرویو میں بلاول کا کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی پاکستانی عوام کو مشکلات کا عذاب جھیلنا پڑا، اتحادی حکومت آنے کے بعد وہ تصور زائل ہوگیا۔ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ قومی سلامتی کے حالیہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی دہشت گرد گروپ کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سول اور ملٹری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے خلاف کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے مکمل اتفاق ہیکہ جو بھی دہشت گردی میں ملوث ہے اس سے بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور دونوں ممالک کے عوام دہشت گردی کا شکار ہیں جس سے بروقت نمٹنے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو کے مطابق پْرامن افغانستان کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم نے افغان عبوری حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔انہوں نے حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور اظہار یکجہتی کرنے پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔