آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری پارلیمانی کمیٹی نے کام شروع کردیا،ن لیگ نے پارلیمانی کمیٹی کے ناموں کی منظوری دے دی

لاہور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز میں اتفاق رائے کی ناکامی کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی پارلیمانی کمیٹی کے 3 ناموں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں ملک احمد خان، حسن مرتضیٰ اور خلیل طاہر سندھو کے نام شامل ہیں۔خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام پہلے ہی سپیکر کو بھجوا دیے گئے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کے پاس اتفاق رائے کے لئے 3 دن کی آئینی مدت ہوگی، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی ناکامی پر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جائے گا۔