شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مکسڈ مارشل آرٹس کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو، مختلف امورپر غور خوض

کراچی (پی پی آئی)مکسڈ مارشل آرٹس کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انفرادی رکن سید وسیم الدین ہاشمی کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے آئین،ایشین مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن اور اولمپک کونسل آف ایشیا کی ہدایت اور آئین کے مطابق قومی مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی تشکیل سمیت مختلف امورکی انجام دہی پر تفصیل سے غور کیا گیا اجلاس میں مکسڈ مارشل آرٹس سے متعلق مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کے ارکان کے ناموں کی منظوری دی گئی جس کے تحت آئینی کمیٹی کے کنوینئیر سید وسیم الدین ہاشمی، سیکریٹری محمد خالد محمود اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ کے نام شامل ہیں جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کیلئے محمد جہانگیرچیئرمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔