معروف شاعر پروفیسر وسیم بریلوی سڑک

حادثے میں زخمی،جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
کراچی (پی پی آئی) اردو کے معروف شاعر پروفیسر وسیم بریلوی بحرین مشاعرہ میں شرکت کے بعدواپسی پر دہلی سے بریلی جا رہے تھے کہ ہاپوڑ میں ان کی کار ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ ان کے بائیں ہاتھ اور کندھے پر چوٹیں آئی ہیں۔ پروفیسر وسیم بریلوی کی حالت بہتر مگر دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں اسی گاڑی میں ممتازشاعر ایم آر عقیل نعمانی بھی موجودتھے انہیں بھی معمولی چوٹیں آئیں۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے ادبی حلقوں بالخصوص ممتاز شعرا راشد نور،اختر سعیدی،جاوید صبا اور طاہر سلطانی نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

Next Post

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی ارکان کو اسلام آباد

Thu Jan 19 , 2023
پہنچنے کی ہدایت، اسپیکر نے اجلاس ہی ملتو ی کردیا اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے، سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کے اجلاس میں آنے کے امکان پر قومی اسمبلی اجلاس […]