ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات رنگ لے آیا 2ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے گئے، اسحاق ڈار کی تصدیق

اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ متحدہ عرب امارات رنگ لے آیا۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے تصدیق بھی کی گئی۔ابوظہبی ترقیاتی فنڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کروائے گئے دو ارب ڈالر کی ادائیگی مؤخر کر دی۔پی پی آئی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یو اے ای نے دو ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر سے مذاکرات میں دو ارب ڈالر رول اوور کرنے کی بات کی تھی۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے کے دوران صدر یو اے ای سے 2 ارب ڈالر رول اوور کرنے پر بات چیت کی تھی۔وزیر خزانہ نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد بھی لکھا۔