ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فہد ہارون وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی مقرر

معاونین خصوصی 32، وزراء34، وزرائے مملکت7، مشیر4ہوگئے
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے فہد ہارون کو معاون خصوصی تعینات کر دیاہے۔فہد ہارون کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہو گا۔پی پی آئی کے مطابق فہد ہارون کو فی الحال کوئی قلمدان نہیں دیا گیاہے۔ ان کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 جبکہ کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں اس وقت 34 وزراء، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر ہیں۔