کراچی (پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی سی کیماڑی آفس میں تصادم سے متعلق اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے روبرو ڈی سی کیماڑی آفس میں تصادم سے متعلق اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی بلال غفار اور سعید ا?فریدی سمیت 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ملزمان میں عطا اللہ، شبیر قریشی، خلیل حیدر، معراج، بہرام، حضرت خلیل، دوا خان، فیاض اور کومن سمیت دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزمان کو 30, 30 ہزار کے مچلکے جمع کرانے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
Next Post
اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانیکا حکم
Thu Jan 19 , 2023
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانیکا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے اقلیتی خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجرا کی درخوست پر فیصلہ جاری کردیا۔درخواست گزار کے مطابق یونین کونسل اقلیتوں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی۔ […]