اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانیکا حکم

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانیکا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق لاہورہائیکورٹ نے اقلیتی خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجرا کی درخوست پر فیصلہ جاری کردیا۔درخواست گزار کے مطابق یونین کونسل اقلیتوں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی۔ طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔جسٹس طارق سلیم نے درخواست گزار کے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانیکا حکم دے دیا۔جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیے کہ مسیحی برادری کی جانب سے?طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونیکی شکایات آرہی ہیں۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراضروری ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ رولز بنائیجائے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے۔ عدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈ کیلئیدوبارہ نادراسے رجوع کرنیکی ہدایت بھی کردی۔جسٹس طارق سلیم نے خاتون شہری کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

Next Post

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Thu Jan 19 , 2023
اسلام آباد/چترال (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔پی پی آئی کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس […]