اسلام آباد/چترال (پی پی آئی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔پی پی آئی کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز چترال سے 37 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 190 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
Next Post
لمپی اسکن کی ممکنہ دوسری لہر کی روک تھام
Thu Jan 19 , 2023
کے لیے پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم شروع رحیم یار خان(پی پی آئی)لمپی اسکن کی ممکنہ دوسری لہر کی روک تھام کے لیے جنوبی پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقلمپی اسکن کے موثر کنٹرول کیلئے وسیع پیمانے پر 60لاکھ ڈوز مہیا کی گئی ہیں۔ ویکسین لائیو اسٹاک فارمرز کے گھر […]