پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لمپی اسکن کی ممکنہ دوسری لہر کی روک تھام

کے لیے پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم شروع
رحیم یار خان(پی پی آئی)لمپی اسکن کی ممکنہ دوسری لہر کی روک تھام کے لیے جنوبی پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابقلمپی اسکن کے موثر کنٹرول کیلئے وسیع پیمانے پر 60لاکھ ڈوز مہیا کی گئی ہیں۔ ویکسین لائیو اسٹاک فارمرز کے گھر گھر جاکر مویشیوں کو مفت لگائی جائیگی۔ریسرچرز کے مطابق جانوروں کو یہ بیماری لاحق ہو جائے تو بخار اور جلد پر گٹھلیاں بن جاتی ہیں، جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے، جس سے دودھ کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ کمزوری اور خارش کے باعث جانور کی موت واقع ہو جاتی ہے۔