سردی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں بارش کا امکان

کراچی (پی پی آئی)شہرِ قائد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوچکا ہے اور اس میں بارش سے مزید اضافے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق ماہرینِ موسمیات نے کراچی میں رات کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، تاہم اس کے امکانات انتہائی کم ہیں۔سندھ اور بلوچستان کے آسمان پر بڑے پیمانے پر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کراچی کا آسمان بھی اس وقت ابر آلود ہے۔شہر میں رات سے صبح تک بوندا باندی یا ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

Next Post

ڈالر کے بھاؤ میں اضافہ،کاروباری ہفتے کے ابتدائی4 دنوں میں ایک روپے مہنگا

Thu Jan 19 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں امریکی ڈالر کے اضافے نے روپے کو مزید بے قدر کردیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 24 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 229 روپے 15 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔کاروباری ہفتے […]