شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ڈسٹرکٹ کورنگی میں ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

بادشاہ نے خان اور بلیک ایگل نے ستارہ کو شکست دی
کراچی (پی پی آئی)غفار خان اسپورٹس اینڈ ایونٹ آرگنائزر کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی چھ ٹیموں نے حصہ لیا، بادشاہ الیون، شائننگ اسٹارز الیون، ستارہ حیدری الیون، خان الیون، بلیک ایگل الیون اور جے کے مارخور الیون شامل ہیں۔ پہلے دن دو میچوں کے فیصلے ہوگئے، بادشاہ الیون نے خان الیون کو 70رنز سے ہرا دیا، دوسرے میچ میں بلیک ایگل الیون نے ستارہ حیدری الیون کو دس رنز سے شکست دی،پی پی آئی کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنما عرفان میو نے کہا کہ کھیل جسمانی نشوونما کے ساتھ ذہنی نشوونما بھی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔ صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ کھیلوں کے مقابلے صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس آرگنائزر اور اسپانسرز سے مل کرشہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کھیلوں کا فروغ اولین ترجیح ہے۔ کراچی کو اسپورٹس سٹی بنائیں گے، تمام اسپانسرز اور اسپورٹس آرگنائزر مل کر شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ کھیلوں کے مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔