گورنر ہاو س کے دروازے کھیلوں کی سرگرمیوں کے کھول دیئے، کامران ٹیسوری

کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ 14 دسمبر 2024سے معین اکیڈمی میں شروع ہوگی، اور 29 دسمبر 2024 تک پریمئر لیگ جاری رہے گی، لیگ میں 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کلاسز کی ٹیم کراچی نائٹ بھی اس لیگ میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ نے گورنر ہا?س میں کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ کی تعارفی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ٹیپ بال کرکٹ بچپن کی یادیں تازہ کر دیتی ہے، گورنر ہا?س کا سبزہ زار ٹیپ بال کرکٹ کے لئے حاضر ہے، آئیں یہاں بھی کھیلیں۔ گورنر ہاوس کے دروازے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے کھول دیئے ہیں۔ گورنر ہاوس میں آئی ٹی کورسز کروارہے ہیں، اس کے علاوہ موٹر سائیکل، راشن بیگز، لیپ ٹاپس تقسیم کر رہے ہیں، لاکھوں افراد گورنر ہا?س کا دورہ کر چکے، کوئی بھی فرد گورنر ہا?س آسکتا ہے۔گورنر سندھ نے کہاکہ ٹیپ بال کرکٹ گلی محلوں سے ٹیلنٹ قومی سطح پر اور پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوگا، بدر ایکسپو نے ایک شاندار اقدام اٹھایا اسے بھرپور تعاون فراہم کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ ذوہیر نصیر ایکسپوز ایونٹ کرواتے رہتے ہیں، ٹیپ بال کو ذوہیر نصیر نے ہی رجسٹرڈ کروایا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف معاشی ترقی کے خواہاں ہیں۔ چیئرمین کے ٹی پی ایل ذوہیرنصیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپ بال سے کھیلنے والے نوجوانوں کے لئے یہ ٹورنامنٹ بہترین موقع ہے، انہوں نے مزید کہاکہ ہماری لیگ بین الاقوامی سطح پر رجسٹرڈ ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت پالیسی ریٹ 5 فیصد کم کر کے معاشی ترقی کی جانب پیش قدمی کرے،حاجی غنی عثمان

Sat Dec 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سابق چیئرمین حاجی غنی عثمان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پالیسی ریٹ میں 500 بیسز پوائنٹس کی کمی کر کے معاشی ترقی کی جانب پیش قدمی کرے۔ اپنے ایک بیان میں حاجی غنی عثمان  نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں خاطر خواہ کمی نہ صرف اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ […]