انٹرنیشنل بک فیئر، سول فیسٹیول سے شہرقائد کا مثبت امیج اجاگر ہو ر رہا ہے:میئر کراچی

کراچی (پی پی آئی) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں انٹرنیشنل بک فیئر اور سول فیسٹیول کے جاری رہنے سے شہر کا مثبت امیج اجاگر ہو رہا ہے، سول فیسٹیول کراچی کے شہریوں کے لئے تفریحی کا باعث ہے، اس جیسے فیسٹیول کراچی شہر کی روایت بن چکے ہیں، شہری اپنی فیملی کے ہمراہ فیسٹیول میں موسیقی سے لطف اندوز ہوں، یہ بات انہوں نے جمعہ کی شام بیچ ویو پارک کلفٹن میں منعقد ہونے والے تین روزہ سول فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ فیسٹیول کا مقصد شہر کا روشن چہرہ دکھانااور کراچی کی تہذیب کو اجاگر کرنا ہے، ہماری تہذیب زبردست ہے، کھانا اور موسیقی اس کا اہم جزو ہیں اور کراچی والے اس فیسٹیول سے لطف اندوز ہوں گے،انہوں نے کہاکہ فیسٹیول میں کھانے پینے کے اسٹالز، موسیقی اور دیگر تفریح کا اہتمام کیا گیا ہے،کراچی کے شہری فیسٹیول میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں، سول فیسٹیول تین دن تک جاری رہے گا، اس قسم کے فیسٹیول شہر کی رونقوں میں اضافے کا باعث ہیں، پانی کی لائن متاثر ہونے کے معاملے میں تو ایک سوال کے جواب میں میئرکراچی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی پانی کی لائن ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران متاثر ہوئی اور ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث لائن کو نقصان پہنچا،انہوں نے کہا کہ ٹرانس کراچی کے سربراہ سروش لودھی سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے، پائپ لائن میں بڑی لیکج کو ٹھیک کر دیا گیا ہے، لیکن چند چھوٹے مسائل ابھی باقی ہیں، لوگوں کی سہولت کے لئے لائن میں پانی چھوڑ دیا گیا تھا لیکن غفلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے پر ردعمل دیتے ہوئے میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے سروے انتخابی عمل کے اطمینان بخش ہونے کا تعین نہیں کرتے،میں بھی اپنی مرضی کے ایک ہزار افراد سے سروے کروا سکتا ہوں، شہر میں پارکنگ کے مسائل پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جہاں جہاں غیر قانونی پارکنگ کی نشاندہی ہوتی ہے وہاں کارروائیاں کی جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو تجویز دی ہیں کہ ایک مستقل اتھارٹی قائم کی جائے جو اس مسئلے کو مکمل طور پر حل کرے، انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں کہ کام نہیں ہوتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم کام کر رہے ہیں اسی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے،ٹرانسفر پوسٹنگ کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ جب سیاستدان مستقل نہیں رہ سکتے تو بیوروکریٹ بھی نہیں، ہمارا مقصد صرف اچھے کام کرنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

گورنر ہاو س کے دروازے کھیلوں کی سرگرمیوں کے کھول دیئے، کامران ٹیسوری

Sat Dec 14 , 2024
کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ 14 دسمبر 2024سے معین اکیڈمی میں شروع ہوگی، اور 29 دسمبر 2024 تک پریمئر لیگ جاری رہے گی، لیگ میں 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری آئی ٹی کلاسز کی ٹیم کراچی نائٹ بھی اس لیگ میں شامل ہے۔ان خیالات […]