عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسپیکر کی کوئی حیثیت نہیں، کسی صورت نگراں حکومت کو نہیں مانیں گے: اسد قیصر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سا بق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پر کھلا مذاق ہو رتا ہے، کسی بھی صورت نگراں حکومت کو نہیں مانیں گے، یہاں بیٹھے اسپیکر کی کوئی حیثیت نہیں، استعفوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں بھی جاسکتا ہے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ تحریک انصاف کسی صورت یکطرفہ طور پر لائی گئی نگران حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔ اسد قیصر نے پوچھا کہ کیا سپیکر راجہ پرویز اشرف نے انفرادی طور پر ارکان سے ملاقات اور کارروائی کی۔ہم سب استعفے دینے کے لئے آئے ہیں، یہ قانون کے مطابق نہیں ہورہا، جو ہورہا ہے وہ غیر اخلاقی ہے، یہ جمہوریت کے نام پر کھلامذاق ہے، ’ہم سب یہاں آئے ہیں تاکہ آپ تمام 125 ارکان کی استعفے منظور کریں۔