عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا:بلاول بھٹو

ڈیووس (پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، مسائل کے حل کیلئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ تفصیلا ت کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم میں سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر سیمینا ر کا ا نعقاد کیا گیا جس میں بلول بھٹو سمیت امریکی مندوب، رومانیہ، سلوینیا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس وقت عالمی ادارے بنائے گئے اس وقت دنیا مختلف تھی، تیسری دنیا اس وقت معاشی دباؤ کا شکار ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہ اکہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان زیادہ متاثر ہوا، گیس کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہو ا ہے، دنیا کو درپیش مسائل کیلئے مل کر کام کرنا ہو گادنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، یوکرین جنگ سے کسی ایک خطے پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر اثر پڑا ہے، پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے۔بلاول بھٹو نے کشمیر کے حوالے سے قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کشمیریوں کی آواز بھی سنی جائے گی۔