شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں سخت پابندیوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج

سیکورٹی کے سخت اقدامات,محاصروں اورتلاشیوں کا سلسلہ مسلسل جاری
آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی،سی سی ٹی وی کیمرے نصب،نگرانی سخت
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ سے قبل بھارتی فوجیوں کی طرف سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیاہے اور تلاشیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں سرینگر اور دیگر علاقوں میں مختلف مقامات پر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیاں لے رہے ہیں اور لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔فوجیوں نے لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کیلئے سونہ وار کرکٹ اسٹیڈیم سرینگر اور اس کے قریبی علاقوں میں س سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ مقبوضہ علاقے میں کئی حصار پر مشتمل سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشیوں کاسلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار رات کے اندھیرے میں بھی مشقیں کر رہے ہیں۔تمام سرکاری افسروں اور پبلک سیکٹر کے اداروں اور اسکولوں کو تقریب میں شرکت کے لیے کہا گیا ہے۔