ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے بجائے مارکیٹ بیسڈ کرنے فیصلہ

کراچی (پی پی آئی)ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے حکومت نے ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے بجائے اب مارکیٹ بیسڈ کرنے فیصلہ کیا ہے۔ای کیپ کے اجلاس میں حکومت نے ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کو“ فری فلوٹ“ کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق کل سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ بیسڈ ہوگی۔ملک بوستان کا کہنا ہے کہ قرض بحالی پروگرام کیلئے ڈالر کو فری فلوٹ کرنا آئی ایم ایف کی لازمی شرط ہے۔ فیصلے سے ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی مگر بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا۔ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین سے ملاقات طے ہے، ملاقات میں ڈالر کو مارکیٹ بیسڈ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گے۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گی۔

Next Post

بجلی کی بچت کے طریقے نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

Tue Jan 24 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی کابینہ نے بجلی کی بچت کے طریقے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کے متعلق پہلی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دی۔پی پی آئی کے مطابق آگاہی مہم کے تحت بجلی بچت […]