اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی کابینہ نے بجلی کی بچت کے طریقے تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے توانائی کی بچت کے متعلق پہلی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دی۔پی پی آئی کے مطابق آگاہی مہم کے تحت بجلی بچت کے طریقے اب اسکول کالجوں میں پڑھائے جائیں گے۔ توانائی کی بچت کوعام اور رائج طریقوں کوتعلیمی نصاب میں شامل کیاجائیگا۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کابینہ کو بتایا گیا کہ گزشتہ 7 سال میں پٹرولیم مصنوعات سے متعلق امپورٹ بل دْگنا ہوچکا ہے، توانائی کی بچت سے اربوں روپے کا غیرملکی زرمبادلہ بچایا جاسکیگا اور انفرادی سطح پرعوام کیبل میں 30 سے40 فیصدکی نمایاں کمی بھی ہوگی۔اجلاس کے دوران کابینہ نے توانائی کی بچت کے متعلق پہلی ملک گیر عوامی آگاہی مہم کی منظوری دی۔ توانائی کی بچت کے عام اور رائج طریقوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے وزارت اطلاعات کی بریفنگ کو سراہا اور ملک گیر مہم کو جلد از جلد چلانیکی ہدایت کی۔
Next Post
مقبوضہ کشمیر میں شدیدبرف باری کے بعد جموں، سرینگر قومی شاہراہ بند
Tue Jan 24 , 2023
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں موسم کی بد ترین برف باری کے بعد جموں، سرینگر قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا قابض انتظامیہ نے یہ اقدام قاضی گنڈ بانہال اسٹریچ پر نویگا ٹنل کے آر پار برف باری کی وجہ سے پیدا شدہ پھسلن اور رام […]
