اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فواد چوہدری کو رات کی تاریکی میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے: حماد اظہر

لاہور(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری کو رات کی تاریکی میں اغوا کیا گیا، یہ بزدلی ہے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ بتائیں کہ کیا مارشل لا لگ چکا اور اسکا اعلان باقی ہے؟ بتائیں فواد چودھری کو کہاں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ متنازع نگران وزیراعلیٰ کو کیا اس مقصد کیلئے لگایا گیا تھا؟، اس ظلم اور بربریت کوختم کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کواٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبا لی گئی؟، فواد چوہدری کی گرفتاری کیخلاف عدالت جائیں گے۔جبکہ فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے۔
الیکشن کمیشن جانبداری کرے اور زرداری کو بچہ نگران وزیراعلی لگائے اور جب ہم تنقید کرے توایف آئی آر اور گرفتاریاں شروع کردے اس کا حساب تو دینا پڑے گا؟؟۔فواد چوہدری کو اغوا کرنے کے بعد پولیس سکواڈ نے گاڑی کو بلاک کردیا تاکہ ان کا تعاقب نہ کا جاسکے اور فواد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جائے۔ پاکستان کی اعلی عدلیہ کو نوٹس لینا چاہئے اور فواد چوہدری کو فوری برآمد کروایا جائے۔