کراچی(پی پی آئی)پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پہلے مرحلے میں دو نئے گراؤنڈز، ری ہیبلیٹیشن سنٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی۔پی پی آئی کے مطابق پہلے مرحلے پر 39 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئیگی، سینٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا، جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل ہے۔ا سٹیڈیمز کی تعمیر پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی، انڈور جمنازیم، بیڈمنٹن ہال، ہاسٹلز کی تعمیر، ری ہیبلیٹیشن سینٹر منصوبے میں شامل ہیں، نئے آفس کی تعمیر، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور نصب اور نئے روڈز بھی تعمیر کئے جایئنگے جبکہ ان منصوبوں پر 22 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ اوریہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔
Latest from Blog
سرینگر (پی پی آئی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے
پونچھ (پی پی آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ
اسلام آباد (پی پی آئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)نے ملک میں
اسلام آباد (پی پی آئی)فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ بذریعہ اٹارنی جنرل آفس سپریم
ملتان (پی پی آئی)پاکسان اتحاد نے گندم کی خریداری نہ ہونے پر 10 مئی سے احتجاج
ؒلاہور (پی پی آئی)پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا کو شکست
اسلام آباد (پی پی آئی)نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی آج ہونے والی تقریب
اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ سے گلگت
کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولٹری ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 11 روز سے
اسلام آباد (پی پی آئی)آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے وفاقی