پاکستان میں بھی کتابوں کا عالمی دن منایا گیا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں بھی  دنیا  بھر کی طرح کتابوں کا عالمی دن منایا گیا۔ایک سروے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 30 برسوں سے کتاب بینی کم سے کم تر ہوتی جا رہی ہے، پاکستانی باشندوں میں سے 42 فیصد مذہبی، 32 فیصد عام معلومات یا جنرل نالج، 36 فیصد فکشن اور 07 فیصد شاعری  پڑھتے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 23 اپریل کو کتابوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کی شروعات 1616میں  اسپین سے ہوئی، 1995میں اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی جنرل کونسل نے 23 اپریل کو ”ورلڈ بک ڈے“ قراردیا، اشاعتی اداروں کو اب ایک بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ وہ معیاری کتب کے ساتھ ساتھ سستی کتابوں کو شائع کریں۔

Latest from Blog