اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کو ئٹہ میں گیس لیکیج سے دھماکا، 4 بچے جاں بحق

24 گھنٹوں کے دوران شہر میں گیس لیکیج سے 9 افراد جاں بحق
کوئٹہ(پی پی آ ئی) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد بادیزئی ٹاؤن میں رہائش پذیر حاجی حنفیا خان کے گھرمیں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میں اس کے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں، بچوں میں تین سالہ بیٹا بصیر احمد، چھ سالہ بیٹی فرشتہ بی بی، آٹھ سالہ بیٹا قدرت اللہ تیرا سالہ بیٹا جانان جاں بحق ہو گئے، ساتھ ہی اس کی 30 سالہ اہلیہ حضرت بی بی اور بیٹی بی بی فاطمہ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، گیس دھماکے سے گھر کی چھتیں اڑ گئی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاکے حوالے کر دی گئیں، ایک ہی خاندان کے چار لاشیں پہنچنے پرعلاقے میں کہرام مچ گیا۔واضح رہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکوں میں اور دم گھٹنے سے 9 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔