اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے

فوادچوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا: شیخ رشید احمد
را ولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر4بلین سے کم اور آ ئی یم ایف کی شرائط سرپر ہیں وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے،سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے،ملک جام ہے حکومت کاکام تمام ہے،فوادکی گرفتاری چلتی پے پیڑول کاکام کریگی اب ملک الیکشن کے بجائے تشددکی راہ پر چل پڑا ہے فیصلے سڑکوں پے ہوں گے اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ فوادچوہدری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیاالیکشن کمیشن کاکام پرچیکروانانہیں الیکشن کرواناہے حکومت کے ارادے واضع ہوگئے ہیں عوام کوسمجھ جاناچاہیے یہ الیکشن نہیں کچھ اورکرنے جا رہے ہیں۔آ ئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کادورشروع ہوگاجس کے بعدجام حکومت کاسڑکوں پرکام تمام ہوجائیگا۔انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی وہ الیکشن کے نتائج پرکیاخاک اعتبارکریگی،چھوٹا بھائی پرائم منسٹرہے اوربڑے بھائی کے پاکستان آنے پر پاؤں میں مہندی لگی ہے،الیکشن کامطالبہ کرنیوالے الیکشن پرجانے کیلی یتیارنہیں ہیں، نیب ترامیم سے فائدہ اٹھانے والے عنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔