اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ میں قابض بھارتی فوجیوں نے 4 اور کشمیری نوجوان گرفتار کرلیا

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قا بض بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں 4 اور کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق قا بض بھارتی فورسزنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سرنکوٹ میں ایک نام نہاد تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا، نوجوانوں کو جموں کے علاقے ناروال میں حالیہ دھماکے کے سلسلے میں درج ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ادھر بھارتی فوج اور پولیس کے اعلی افسروں نے راجوری میں نام نہاد سکیورٹی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اورضلع کے آزادی پسند عوام خصوصا مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثنا بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے آج منائے جانیوالے بھارتی یوم جمہوریہ کی سرکاری تقریبات سے قبل سیکورٹی کے نام نہاداقدامات کے نام پر لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پرپابندی عائد کر دی ہے۔ بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکارضلع سرینگر کے تمام علاقوں اور وادی کشمیر اور جموں خطے کے دیگر قصبوں میں گاڑیوں کی تلاشیاں لے رہے ہیں اور مسافروں اور راہگیروں کی بھی جامہ تلاشیوں کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔